فلور ملیں سستی گندم خرید کر مہنگا آٹا فروخت کرنے لگیں

فلور ملیں سستی گندم خرید کر مہنگا آٹا فروخت کرنے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر) محکمہ خوراک کے افسران کی ملی بھگت کے باعث رمضان پیکچ کے تحت سبسڈی پر سستی گند م خریدنے والے فلور ملز مالکان کے وارے نیارے ،شہر مہنگا آٹا فروخت ہونے لگا ۔رمضان بازاروں میں بھی ناقص آٹے کے فراہمی جاری ۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر رمضان المبار ک کے دوران عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے محکمہ خوراک کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت فلور ملوں کو گندم کی فراہمی پر سبسڈی فراہم کی جا(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

رہی ہے اس ضمن میں محکمہ خوراک عام مارکیٹ میں سستا آٹا فراہم کرنے کیلئے فلور ملوں کو گندم 800 فی من کے حساب سے سبسڈی پر فراہم کر رہا تاکہ عام مارکیٹ میں 20کلوگرام آٹے کا تھیلا 500روپے اور 10کلوگرام آٹے کا تھیلا 250روپے کے حساب سے فروخت کیا جاسکے ۔مذکورہ رمضان پیکج کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فلور ملز مالکان نے محکمہ خوراک سے فی باڈی 25بوری گندم کے کوٹہ کے حساب سے گند م خریداری شروع کررکھی ہے لیکن مارکیٹ میں بدستور مہنگے آٹے کی فروخت جاری ہے ۔اوپن مارکیٹ میں 20کلوگرام آٹے کو تھیلا 620روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ 10کلو گرام آٹے کا تھیلا موجود ہی نہیں ہے ۔جبکہ رمضان بازاروں میں10کلوگرام آٹے کا تھیلا 250روپے میں تو فراہم کیا جارہا ہے مگر اس کی کوالٹی انتہائی ناقص ہے او ر اس میں نمی اور چوکر کی مقدار بہت زیادہ ہے جس کے باعث اس کی خریداری نہ ہونے کے برابر ہے لیکن دوسری جانب فلور ملز مالکان نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملتان سفیان آصف اعوان کی ملی بھگت سے رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں سبسڈائزاڈ آٹے کی زیادہ سے زیادہ فروخت کے فرضی اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے سستی گندم کا کوٹہ حاصل کرکے گندم ذخیرہ کررہے ہیں ر ہے ہیں جبکہ دوسری جانب عوام مذکورہ پیکج کے ثمرات حاصل کرنے میں ناکام ہوکر رہ گئے ہیں ۔اس ضمن میں عوامی وسماجی حلقوں نے نگران وزیراعلی پنجاب سے مذکورہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔