سرکاری تعطیل کے باوجود بجلی کی آنکھ مچولی‘ روزہ دار کرب میں مبتلا
ملتان(سٹاف رپورٹر)بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ رک سکا‘ گرمی بڑھتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے‘ کئی کئی گھنٹوں اعلانیہ و غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ سحری و افطاری کے اوقات میں بھی بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے۔ گزشتہ رات خداداد کالونی میں کم وولٹیج اور بار بار(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
بجلی ٹرپ ہونے سے گھریلو الیکٹرانکس اشیاء جل گئیں‘ دو روز قبل صبح کو 1بجے بند ہونے والی لائٹ شام کوچالو کی گئی۔ افطاری کے وقت پھر وولٹیج کم کردیئے گئے جس کی وجہ سے روزہ داروں کو افطاری اور نماز کیلئے وضو میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گزشتہ رات تراویح کے وقت بجلی بند کردی گئی اور بار بار وولٹیج کم زیادہ یا ٹرپ کی جاتی ہے جس سے متعدد شہریوں کے پنکھے جل گئے مسلسل 5گھنٹے بندش کے بعد صبح اڑھائی بجے بجلی چالو کی گئی۔ایس ڈی او نے رابطہ کرنے پر فنی خرابی ہونے کا بہانہ بنادیا۔ شہریوں نے رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کو دن اور رات کے اوقات میں پریشان کرنے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔