کم جانگ ان سنگاپور پہنچ گئے، صدرٹرمپ سے ملاقات کل ہوگی

کم جانگ ان سنگاپور پہنچ گئے، صدرٹرمپ سے ملاقات کل ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک )شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات کیلئے سنگاپور پہنچ گئے۔سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر خارجہ ویویان بلکرشنان نے کم جانگ ان کا استقبال کیا اور ان کے استقبال کی ایک تصویر بھی اپنے ٹوئٹر ا کا ؤنٹ(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
سے شیئر کی۔شمالی کوریا کے سپریم لیڈر آج سنگاپور کے وزیراعظم لی ہیسن لونگ سے ملاقات کریں گے جس میں مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جانگ ان کے درمیان کل 12 جون کو ملاقات شیڈول ہے جس کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ سنگاپور کے وزیراعظم کا صحافیوں کو بتانا تھا اس ملاقات پر 15 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔دوسری جانب کینیڈا میں جی سیون کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ان کے خیال میں کم جانگ ان اپنے عوام کیلئے کچھ اچھا کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے ان کے پاس اچھا موقع ہے اور ایسا موقع دوبارہ نہیں آئے گا۔امریکی صدر نے قیاس آرائی کی کہ اگر کم جانگ ان سے ملاقات ہوئی تو انہیں معلوم ہے کہ ملاقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ان کے خیال میں وہ ملاقات کے پہلے منٹ میں ہی جان لیں گے کہ ملاقات کیسی ہوگی لیکن اگر ملاقات سودمند نہ ہوئی تو وہ کم از کم آپس میں مل ہی لیں گے۔