تحریک انصاف کا نظریاتی کارکن مایوس‘ (ن) لیگی شیر الیکشن میں دھاڑیں گے‘ شہناز سلیم ملک

تحریک انصاف کا نظریاتی کارکن مایوس‘ (ن) لیگی شیر الیکشن میں دھاڑیں گے‘ ...

ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نے مانگے تانگے کے اور شکست خوردہ پہلوان الیکشن میں اکھاڑے میں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

اُتارے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے لوٹوں کو پارٹی میں شامل کر کے بگلیں بجائیں، تمام تر سازشوں کے باوجود مسلم لیگ ن ان نام نہاد پہلوانوں کو الیکشن میں چاروں شانے چت کر دے گی۔ مسلم لیگ ن کے شیر ہی الیکشن میں دھاڑیں گے۔ 2018کا الیکشن مسلم لیگ ن جیتے گی۔ ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی سابق ممبر قومی اسمبلی شہناز سلیم ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ترجمان نے بڑھک ماری ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن میں بڑے پہلوان اُتارے ہیں لیکن الیکشن میں شیروں کی دھاڑ کے سامنے یہ مانگے تانگے پہلوان چاروں شانے چت ہوں گے۔ یہ شکست خوردہ پہلوان پی ٹی آئی کو لے ڈوبیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر