روسی صدر دورے پرچین پہنچ گئے
ماسکو(این این آئی)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ اعلیٰ چینی حکام سے ملاقاتیں(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے ساتھ مختلف معاہدوں کو حتمی شکل دینے کیلئے بیجنگ میں موجود روسی صدر نے چینی ہم منصب کے ہمراہ تیز رفتار ٹرین میں تیانجن شہر تک سفر کیا
۔دورے کے دوران روسی صدر پیوٹن چینی اور روسی ٹیموں کے درمیان ہونے والے ایک دوستانہ آئس ہاکی میچ دیکھنے بھی گئے جہاں انہوں نے بچوں کوتھپکی بھی دی۔