جنوبی پنجاب میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں

جنوبی پنجاب میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ عبدالحکیم ‘ صادق آباد ( سپیشل رپورٹر ‘ سٹاف رپورٹر ‘ خبر نگار خصوصی ‘ نمائندگان ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، سحری کے فوراً بعد ملتان میں ہونیوالی بارش سے دن بھر موسم خوشگوار رہا ، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش 11.8ملی میٹر ہوئی دوسری جانب بارش کے باعث شاہراؤں پر پانی جمع ہونے سے آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا رہا جبکہ تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں فیکٹری کی چھت گرنے (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

سے 40سالہ مزدور جاں بحق ہوگیا اس حوالے سے ملتان سے سپیشل رپورٹر کے مطابق ملتان سمیت مضافاتی علاقوں گزشتہ روز علی الصبح ہونے والی موسلادھار بارش کے نتیجہ میں ملتان میں گزشتہ کئی ہفتے سے جاری قیامت خیز گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کی شدت 11.8ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے مذکورہ بارش کے نتیجہ میں جہاں واسا کا نظام نکاسی آب کا پول کھل گیا وہاں بیشتر نشیبی علاقے بھی زیرآب آگئے اور کراؤن فیلئر زدہ سٹرکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا ۔تاہم دوسری جانب شہریوں خصوصاًروزہ دراوں نے ابر رحمت کے بعد گرمی کا زور ٹوٹنے پر خدا کا شکر ادا کیا ہے ۔محکمہ موسمیات نے آج بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔ واسا ترجمان کے مطابق اتوار کی علی الصبح ملتان میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی منیجنگ ڈائریکٹر واسا مشتاق احمد خان نے تمام سیوریج ڈویڑنوں اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویڑن کے افسران وملازمین کو فیلڈ میں طلب کر لیا انہوں نے تینوں سیوریج ڈویڑنوں کے افسران کو اپنی اپنی حدود میں رمضان بازاروں کے ارد گرد ' میٹرو روٹ اور شاہراوْں سے تر جیح بنیادوں پر بارش کے پانی کی نکاسی کا حکم دیا انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن عارف عباس کیہمراہ ڈسپوزل اسٹیشن چونگی نمبر 9 ' سورج میانی ' نادرن بائی پاس چوک ' پرانا شجاع آباد روڈ ' وہاڑی چوک اور سمیجہ آباد کادورہ کر کے نکاسی آب کے انتظامات کا معائنہ کیا تمام ڈسپوزل اسٹیشن معمول کے مطابق کام کر رہے تھے انہوں نے اس دوران حکم دیا کہ جب تک شہر سے بارش کے پانی کی نکاسی کا سلسلہ مکمل نہیں ہو جاتاتعلقہ متعلقہ اسٹنٹ ڈائریکٹر اپنی فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنائیں ملتان سے خبر نگار کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارش کے باعث ایک زندگی کا چراغ گل ہوگیاسیداں والا بائی پاس تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں پلاسٹک فیکڑی کی چھت گر گئی فیکٹری کی چھت گرنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 40سالہ عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث فیکٹری کی کچی چھت کمزور ہوچکی تھئی۔مزدور عبدالرشید سکندر آباد کا رہائشی تھا مزدور کی لاش کو نشتر سرد خانے منتقل کردیا گیا۔۔ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق میپکو ریجن میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب آنیوالے طوفان سے متاثرہ بجلی کا نظام بحال نہ ہو سکا۔میپکو ریجن کے مختلف شہروں میں آنیوالے طوفان بادوباراں کے باعث میپکو کے 11 کے وی کے نظام کوشدید نقصان پہنچا۔ متعددکھمبے، درخت ، کنڈکٹراور تاریں گرنے سے بجلی کی فراہمی بری طرح سے متاثر ہوئی۔ میپکو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔متاثرہ علاقوں میں ملتان، مظفر گڑھ، ڈی جی خان، رحیم یار خان، بہاولنگر ، بہاولپور کے علاقے شامل ہیں۔ان علاقوں میں 150 سے زائد 11 کے وی فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ میپکو نے 3 ترجیحات کے تحت بجلی کی فراہمی بحال کی۔ فیڈرز، ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر اور انفرادی شکایات کی بحالی کی کوششیں کی گئیں۔ کئی علاقوں میں 24گھنٹوں بعد بھی بجلی بحال نہیں ہو سکی۔ ملتان میں حسن پروانہ کالونی ‘ ابدالی روڈ‘ شاہ ٹاؤن ‘ پیراں غائب ‘واپڈا ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بجلی کئی گھنٹے بند رہی ۔چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے بجلی فراہمی کی جلد بحالی کے لئے شعبہ کنسٹرکشن کے ملازمین کو آپریشن لائن سٹاف کے ساتھ مل کر کام کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ میپکو انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی طور پر سٹور بھی کھلوائے ۔ میپکو ترجمان کے مطابق میپکو ریجن کے مختلف شہروں میں آنے والے طوفان بادوباراں کے باعث میپکو کے 11کے وی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ میپکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد اکرم چوہدری بجلی بحالی کے کاموں کی خود براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ اب تک 130 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کی جا چکی ہے جہاں کھمبے اور تاریں ٹوٹ کر گری ہیں وہاں ہر ممکن حد تک ان برانچز کو الگ کر کے بجلی بحال کر دی گئی ہے ۔باقی ماندہ متاثرہ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے میپکو لائن سٹاف مسلسل کام کر رہا ہیعبدالحکیم سے سپیشل رپورٹر کے مطابق عبدالحکیم شہادت کندلہ امیدگڑھ جلیل پور باگڑ کوٹ اسلام بربیگی حویلی کورنگہ قتال پور ، کنڈ سرگانہ درکھانہ بار اور گھگہ بار میں پہلے سارا دن گر آلود آندھی چلتی رہی اور افطاری کے بعد بارش کا سلسہ وقفے وقفے سے رات کو جاری رہا جس سے موسم خوش گوار ہو گیا تاہم دن کو تیز دھوپ کی وجہ سے گرمی بڑھ گئی ۔ صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق صادق آباد میں موسلادھار بارش‘ پانی سٹرکوں پر جمع ہو گیا‘ بارش کے بعد موسم خوشگوار ۔ تفصیل کے مطابق صادق آباد سمیت ضلع رحیم یارخان میں گزشتہ پانچ ماہ سے نہریں بند پڑی ہوئی ہیں جس کے باعث عوام ، شہریوں اور کسانوں کو شدید مشکالت کاسامنا تھا ، گزشتہ رات صادق آباد اور اسکے مضافاتی علاقوں میں تیز ہوا کیساتھ موسلادھار بارش ہوئی ، جس سے ایک طرف تو بارش کا پانی سٹرکوں پر جمع ہو گیا جبکہ دوسری جانب موسم بھی خوشگوار ہو گیا ‘ طویل عرصہ کے بعد صادق آباد میں بارش ہونے پر شہریوں اور عوام نے اﷲ تعالی کا شکر ادا کیا ہے ۔