تونسہ‘سوداسلف لے کر گھر جاتے بچیوں پردیوار آگری ‘دونوں چل بسیں

تونسہ‘سوداسلف لے کر گھر جاتے بچیوں پردیوار آگری ‘دونوں چل بسیں

تونسہ شریف(تحصیل رپورٹر)بستی گبرواہ میں دو بہنیں دوکان سے سودا سلف لینے کے بعد گھر واپس جاتے ہوئے دیوار کے نیچے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

دبنے سے جاں بحق ہوگئیں تفصیلات کے مطابق بستی گبرواہ کے حق نواز کی دوبیٹیاں شاہینہ عمر دس سال اور دوسری مونیزہ عمر 7 سال تھی گھر سے دوکان تک سودا سلف لینے کے بعد واپس جارہے تھے دیوار گر کر اوپر آن پڑی جس سے دونوں بہنیں نیچے دب کر جاں بحق ہوگئیں ریسکیو 1122 کو بلا کر نعشیں نکالی گئیں جب دونوں معصوم بچیوں کی نعشیں گھر پہنچیں تو کہرام برپا ہوگیا ۔

دیوار

مزید : ملتان صفحہ آخر