ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم

ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے ممتاز کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے تسلیم کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ بستی ملوک پولیس نے پکڑے جانے والے ضرغام گینگ سے تنویر کی موٹر سائیکل برامد کر لی جو کہ تھانہ شاہ شمس کے علاقے سے چوری ہوئی تھی۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے اعجاز کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے شاہد کی موٹڑ سائیکل چوری کر لی۔تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے ریاض کے گھر سے چار لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کر لی۔تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے مجاہد کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔متعلقہ پولیس نے تماموارداتوں کا الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔