ماہ صیام اور موسم گرما میں بھی سوئی گیس بحران جاری‘ خواتین پریشان

ماہ صیام اور موسم گرما میں بھی سوئی گیس بحران جاری‘ خواتین پریشان

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ سوئی گیس کی جانب سے رمضان المبارک میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلانات کے باوجود اکثر علاقوں میں گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ سوئی نادرن گیس پائپ کمپنی کی جانب سے رمضان المبارک میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کے اعلانات کئے گئے۔ آخری عشرہ شروع ہوچکا ہے تاہم سحری و افطاری کے وقت گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے‘ اکثر لوگ سحری کا سامان تیار نہ کرپاتے اور مجبوراً بازار سے سامان منگوا کر سحری کرنا پڑتی ہے۔ سحری کے وقت مظفر آباد‘ انڈسٹریل سٹیٹ‘ گارڈن ٹاؤن‘ مشتاق کالونی‘ چناب کالونی او ر دیگر علاقوں میں گیس کے کم پریشر کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سحری کے وقت گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا کہا گیا تھا لیکن اس کے باوجود رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں گیس کے کم پریشر سے انہیں سحری کے وقت بہت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ افطاری سے دو گھنٹے قبل گیس غائب ہوجاتی ہے گرمیوں میں گیس کا نہ آنا تشویشناک ہے۔

گیس بحران

مزید : ملتان صفحہ آخر