محکمہ مال ملتان کے پٹواری الیکشن ڈیوٹی پر‘ دفتری امور تعطل کا شکار

محکمہ مال ملتان کے پٹواری الیکشن ڈیوٹی پر‘ دفتری امور تعطل کا شکار

ملتان (خصوصی رپورٹر)عام انتخابات میں پولنگ سٹیشنوں پر عوام کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے فہرستیں مرتب ہورہی ہیں اس ضمن میں محکمہ مال نے ملتان کے تمام پٹواریوں کو خصوصی ڈیوٹیوں پر لگادیا ۔ آئندہ الیکشن کے معاملات کو بہتربنانے اور دیگر انتظامات کے حوالے سے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

سکولوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں پٹواریوں کی ڈیوٹی لگنے کے باعث رجسٹریوں اور فردوں کے اجراء کے معاملات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں تمام پٹواری اپنے اپنے موضع جات اور حلقہ میں سکولوں کی حالت زار کی رپورٹس مرتب کریں گے جس میں سکولوں میں باتھ روم‘ بچوں کے بیٹھنے کے لئے موجود فرنیچرز‘ سکولوں کی چار دیواری‘ پانی کی صورتحال اور بجلی کے میٹروں کی تنصیب شامل ہے پٹواری رپورٹ مرتب کرکے محکمہ مال کو ارسال کریں گے اور اس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کی جائیگی محکمہ مال کی جانب سے پٹواریوں سے اضافی ڈیوٹی کی وجہ سے پٹوارخانوں میں رجسٹریوں اور فردوں کو جاری کرنے سمیت دیگر معمولات تعطل کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں پٹوار خانوں کے بار بار چکر لگانے کے بعد شہری مایوس ہو کر لوٹ رہے ہیں ذرائع نے بتایا کہ متعدد پٹواری سکولوں کی انسپکشن کا بہانہ بنا کر ذاتی کاموں اور عید کی شاپنگ میں مصروف ہوگئے ہیں پراپرٹی ڈیلرز راؤ یونس‘ سلیم مڑل اور چودھری امین نے بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ عہدیداران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر