دریائے نیلم حادثہ‘ میڈیکل کی طالبہ آمنہ ملتان میں سپرد خاک

دریائے نیلم حادثہ‘ میڈیکل کی طالبہ آمنہ ملتان میں سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر میں دریائے نیلم کا پل ٹوٹنے سے ڈوب کر جاں بحق ہونے والی ساہیوال میڈیکل کالج فورتھ ائیر کی طالبہ آمنہ کوثر کی میت کو سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ واپڈا ٹاؤن فیز ون کی جامع مسجد سے ملحقہ گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔جبکہ واپڈا ٹاؤن فیز I کے ای بلاک قبرستان میں (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

سپرد خاک کیا گیا۔ مرحومہ کے والد چیف انجینئر( ریٹائرڈ)چوہدری عبدالغنی سے چیف ایگزیکٹو میپکو محمد اکرم چوہدری، چیف انجینئرز شاہد حمید چوہان، شاہد اقبال چوہدری ، ڈائریکٹر جنرل ایچ آر نعیم اللہ ، ڈائریکٹر کمپیوٹرز میاں ندیم اقبال خان ملیزئی ، انجینئر شفقت اصغر طاہر، انجینئر خواجہ اورنگ زیب، انجینئر محمد اکرم بھٹی، انجینئر خالد محمود چوہدری سمیت دیگر میپکو افسروں، ملازمین نے تعزیت کی۔ مرحومہ آمنہ کوثر کی تدفین ان کی والدہ کے پہلو میں کی گئی۔ ساتھی طالبات وطلبا اور ان کے والدین نے بھی جنازے میں شرکت اور تعزیت کی۔ ساہیوال میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات کا ایک ٹرپ 13 مئی کو آزاد کشمیر میں دریائے نیلم کے کنڈل شاہی پل کے ٹوٹنے سے دریا میں جاگرا تھا۔ اس حادثے میں آمنہ کوثر بھی لاپتہ ہوگئی تھی۔ 9 جون کو طالبہ کی لاش ملنے پر ملتان پہنچائی گئی تھی۔ اتوار کے روزمرحومہ کی تدفین کردی گئی۔