مسلم لیگ (ن) نے بھی امیدوار فائنل کر لئے،شہباز شریف کراچی کے 3حلقوں سے الیکشن لڑینگے

مسلم لیگ (ن) نے بھی امیدوار فائنل کر لئے،شہباز شریف کراچی کے 3حلقوں سے الیکشن ...

لاہور (جنرل رپورٹر ،آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے زیادہ تر امیدواروں کی لسٹ فائنل کر لی گئی مسلم لیگ ن کے امیدوارون کا اعلان دو مرحلوں مین کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق این اے 131 سے خواجہ سعد رفیق این اے 125 سے سردار ایاصادق اور پرویز ملک کا نام تجویز کیا گیا ہے این اے 125 سے میاں مرغوب اور وحید عالم کا نام بھی تجویز کیا گیا ہے این اے 126 سے میاں مرغوب،مہر اشتیاق اور رانا مشہود کے نام تجویز کئے گئے ہیں اسی طرح این اے 127 سے مریم نواز مضبوط امیدوار ہونگی این اے 128 سے شیخ روحیل اصغراور سہیل شوکت بٹ کا نام تجویز کیا گیا ہے این اے 129 سے سلمان رفیق ،سردار ایاز صادق ،سہیل شوکت کا نام تجویز کیا گیاہے این اے 130 سے خواجہ احمد حسان ،سردار ایاز صادق کا نام تجویز کیا گیا ہے این اے 130 سے زعیم قادری ،حافظ نعمان کے نام بھی زیر غور ہیں این اے 133 سے ایاز صادق،پرویز ملک اور عمران نذیر کا نام تجویز کیا گیاہے این اے 134 سے شازیہ مبشر،خواجہ عمران نذیر ودیگر کے نام پر غور ،این اے 135 سے سیف الموک کھوکھر الیکشن لڑینگے،این اے 136 سے ملک افضل کھوکھر ،سردار عادل عمر کے نام پر غور کیاگیا،این اے 136 سے چوہدری عبدالغفور کے نام پر غور کیا گیا سابق صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو پی پی147،سابق صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کو پی پی150 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق پی پی 157 سے میدان میں اترنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ یاسین سوہل کو پی پی 162 اور میاں نصیر احمد کو پی پی 163 سے ٹکٹ دیا جائے گا پارٹی ذرائع کے مطابق پی پی 144 سے ملک ریاض، غزالی سلیم بٹ، سمیع اللہ، پی پی 145 سے ملک ریاض، غزالی بٹ، عمران گورائیہ اور رانا احسن شرافت کے نام تجویز کئے گئے ہیں پی پی 148 سے چودھری شہباز احمد، غزالی بٹ اور باؤ اختر جبکہ پی پی 149 سے ماجد ظہور، وحید عالم خان، میاں مرغوب احمد، سید محمد عظمت کے نام زیر غور ہیں پی پی 151 سے میاں نعمان، میاں مرغوب احمد، شعیب خان نیازی، بجاش نیازی، چودھری باقر، پی پی 152 سے رانا مشہود ، شعیب خان نیازی، میاں مرغوب احمد، پی پی 153 سے خواجہ عمران نذیر اور باؤاختر علی کے نام پر مشاورت جاری ہے پی پی 154 سے چودھری علی عدنان، باؤ اختر علی، ملک وحید، خرم روحیل، وحید گل اور میاں نوید انجم میں سے کسی ایک کو ٹکٹ دی جائے گی فہرست کے مطابق پی پی 155 کے لئے غلام حبیب اعوان، رانا تجمل حسین، منیب علیم اعوان کے نام کی تجویز کیے گئے ہیں۔ پی پی 156 سے ملک وحید، رانا تجمل حسین، چودھری علی عدنان، پی پی 158 سے خواجہ سلمان رفیق، انجم بٹ، محمد علی میاں، پی پی159سے حافظ میاں نعمان، خواجہ احمد حسان، رانا احسن شرافت، زبیر گل اور محمد علی میاں دوڑ میں شامل ہیں۔پی پی 160 سے سید توصیف شاہ، حافظ نعمان، پی پی 161 سے فیصل سیف کھوکھر کو پارٹی ٹکٹ دئیے جانے کاامکان ہے۔ پی پی 164 سے زین شوکت، ملک غلام حبیب اعوان،سہیل شوکت بٹ، پی پی 166 سے خواجہ عمران نذیر یا رمضان صدیق بھٹی الیکشن لڑیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی 167 سے میاں محمد سلیم، سید زعیم حسین قادری، پی پی168 سے رمضان صدیق بھٹی، خواجہ عمران نذیر، رانا خالد قادری، پی پی 159 سے رانا خالد قادری، اختر بادشاہ، چودھری نواز اور رانامبشر اقبال کے نام زیر غور ہیں پی پی 170سے وحید عالم خان، میاں محمد سلیم، رانا مبشر اقبال اور پی پی 171 سے چودھری گلزار گجر، چودھری عبدالغفور، سردار عادل عمر، مرزا جاوید، پی پی 172 سے سلمان شہباز، چودھری عبدالغفور، مرزا جاوید کے نام تجویز کئے گئے ہیں بورڈ نے گزشتہ روز ان تمام ناموں پر غور کرکے حتمی نام فائنل کر لئے ،دریں اثنا پارلیمانی بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ بہت کم لوگ جو فصلی بٹیرے تھے وہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کرگئے ہیں۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوگ خود دیکھتے ہیں کہ یہاں کام ہوا ہے اور صوبے میں جتنے ترقیاتی کام پچھلے 10 سالوں میں ہوئے ہیں ، اتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بہت کم لوگ جو فصلی بٹیرے تھے وہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کرگئے ہیں اور کہا جارہا تھا حکومت جائے گی تو جانے والوں کی لائنیں لگ جائیں گی۔مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ نگران حکومت آگئی مگر میں نے کسی جگہ لائن نہیں دیکھی، اس طرح کے منفی پراپیگنڈے سیاست میں ہوتے رہتے ہیں اور جب سے سیاست میں ہوں ایسامنفی پراپیگنڈہ دیکھ رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا محاذ کا نعرہ لگانے والوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے نہیں تھا، دو دن میں ان کا محاذدم توڑ گیا اور محاذ بنانے والے پھر دوسری پارٹی میں چلے گئے لیکن سنا ہے وہاں بھی یہ لوگ غیر مطمن ہیں۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے گرمی سردی دیکھے بغیر کام کیا، آپ پر لوگوں نے مختلف الزامات لگائے مگر سب چیزیں جھوٹ ثابت ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد کے سوا پاکستان میں میٹرو بس کہیں نہیں ہے۔

اجلاس

کراچی (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے انتخابات 2018ء میں کراچی کے تین حلقوں سے کاغذاتِ نامز د گی حاصل کر لئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کراچی کے تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ کا غذ ا تِ نا مزدگی حاصل کر لئے گئے، کل وہ خود جمع کرانے پہنچیں گے۔شہباز شریف کے کراچی کے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کی منظوری مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلا س میں دی گئی۔ صدر ( ن) لیگ کراچی کے حلقوں این اے 248، 249 اور 250 سے الیکشن لڑیں گے۔ ان کے کاغذاتِ نامزدگی لیگی رہنما سلیم ضیاء نے حا صل کیے۔ شہباز اس کے علاوہ لاہور کے حلقہ این اے 132، 192 ڈی جی خان اور این اے 3 سوات سے بھی قسمت آزمائی کرینگے ۔ اس حوالے سے سینیٹر سلیم ضیاء کا کہنا تھا عوام نے شہباز شریف کے امیدواروں کو ووٹ دیا تو 6 ماہ میں تقدیر بدل دیں گے۔ یہاں میندیٹ لینے والوں نے شہرکیلئے کیا کیا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے شہر کا امن بحال نہیں کیا جبکہ شہباز شریف ایک ماہ میں چھ بار کراچی آئے ہیں۔قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 248 ماڑی پور، گابوپٹ، ہاکس بے، مشرف کالونی، بدھنی گوٹھ، کسٹم ہاؤس، پی اے ایف بیس مسرور اور مواچھ گوٹھ پر مشتمل ہے، این اے 249 بلدیہ ٹاؤن جبکہ این اے 250 سائٹ سب ڈویژن اور اورنگی ٹاون پر مشتمل ہے۔ یاد رہے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی اس سے قبل کراچی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول