فاٹا انضمام کے بعد پہلی باردفعہ 144 نافذ،اسلحہ کی نمائش اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی

فاٹا انضمام کے بعد پہلی باردفعہ 144 نافذ،اسلحہ کی نمائش اور موٹرسائیکل کی ڈبل ...

پشاور(این این آئی)جنوبی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے فاٹا انضمام کے بعد پہلی مرتبہ دفعہ 144کے نفاذکا اعلان کرکے ضلع کے تمام تحصیلوں میں اسلحہ کی نمائش اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدکردی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ضلع بھر میں ہر قسم کے جلسے جلوسوں پر بھی ایک ماہ کے لیے پابندی عائد ہو گی، خلاف وزری کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق پابندی کامقصد ملکی اداروں کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنا مقصود ہے ۔

فاٹا

مزید : کراچی صفحہ اول