مسلم لیگ(ن) جمہوریت اور عوامی بالادستی کی علمبردار ،مریم نواز
لاہور (آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہو کر انٹرویو دیا اور بطور امیدوار رکن اسمبلی سوالات کے جواب دیئے ۔ ایسا صرف مسلم لیگ(ن) میں ہی ہو سکتا ہے کیونکہ مسلم لیگ(ن) جمہوریت اور عوامی بالادستی کی علمبردار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایسا صرف مسلم لیگ(ن) میں ہی ممکن ہے کہ پارٹی کا صدر پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہو کر سوالات کے جوابات دے کسی اور جماعت میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے بطور امیدوار رکن اسمبلی پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہو کر انٹرویو دیا اور مستقبل کے منصوبوں بارے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ خدمت ، خدمت اور صرف خدمت میرا نصب العین ہے جبکہ مسلم لیگ(ن) جمہوریت اور عوامی بالادستی کی علمبردار ہے ۔
مریم نواز
Back t