کوٹ سلطان: پی پی 283میں نیا چہرہ سامنے نہ آنے پر سابق سیاسی حریفوں کے مابین مقابلے کا امکان

کوٹ سلطان: پی پی 283میں نیا چہرہ سامنے نہ آنے پر سابق سیاسی حریفوں کے مابین ...

کوٹ سلطان(نمائندہ پاکستان)ضلع لیہ کے صوبائی حلقہ پی پی283میں (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

نیا چہرہ سامنے نہ آنے سے سابقہ سیاسی حریفوں کے مابین رن پڑنے کا امکان۔اس حلقہ سے گزشتہ پندرہ سالوں سے مسلسل تین مرتبہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرمنتخب ہونے والے مہر اعجاز احمد اچلانہ جنہوں نے پارٹی وفاداری تبدیل کرنے کے بجائے ثابت قدمی اور استقلال سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ان کے مقابلہ میں پاکستان تحریک ا نصاف کے سردار سجن خان تنگوانی جو کہ گزشتہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار تھے،گزشتہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے سید فضل حسین شاہ گیلانی پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر جبکہ گزشتہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے ڈاکٹر عبدالغفور جام تحریک لبیک یا رسول اللہ کے ٹکٹ پر حصہ لے رہے ہیں ،گزشتہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مہر اصغر علی میلوانہ پہلے ہی مہر اعجاز احمد اچلانہ کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔سردار سجن خان تنگوانی کو یہ خاص اور منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ اس سے قبل جمیعت علمائے اسلام ،پاکستان مسلم لیگ ق اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر عام انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں اور اب تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قسمت آزمائی کر رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید فضل حسین گیلانی حلقہ بھر میں اپنے مریدین اور پی پی پی کے ووٹرز کی حمایت سے اپ سیٹ پیدا کرنے کے دعویدار ہیں جبکہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے امیدوار ڈاکٹر عبد الغفور جام جو کہ گزشتہ انتخابات میں انتہائی کم ووٹ حاصل کر سکے تھے اپنی کامیابی کیلئے پر امید ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر