پرویزالٰہی نے گجرات سے قومی و صوبائی ، مونس الٰہی نے صوبائی حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

پرویزالٰہی نے گجرات سے قومی و صوبائی ، مونس الٰہی نے صوبائی حلقہ سے کاغذات ...

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ ق کے سینئرمرکزی رہنما و سابق (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69 گجرات اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 30 سے کاغذات نامزدگی داخل کر دئیے گئے مونس الٰہی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 30 سے کاغذات داخل کیے گئے ہیں۔ ریٹرننگ افسر عمران رضا نقوی ایڈیشنل سیشن جج کے پاس چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے کاغذات جمع کرانے والوں میں سینئر وکلاء، منتخب بلدیاتی چیئرمینوں، مختلف برادریوں کے نمائندوں اور رہنماؤں و کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر