ادھار واپس مانگنے پر نوجوان کو ابدی نیند سلا دیا گیا

ادھار واپس مانگنے پر نوجوان کو ابدی نیند سلا دیا گیا

گڑھ مہاراجہ (نامہ نگار)ادھار کی رقم واپس مانگنے پر نوجوان قتل تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ کوٹ مپال میں عنصر عباس کو گزشتہ روز سوٹوں کے وارکر کے شدید زخمی کر دیا جس کو ایمرجنسی میں نشتر ہسپتال ملتان لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا وجہ(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

عناد یہ بتائی گئی ہے کہ ملزمان سے ادھار کی رقم واپس مانگنے پر وہ آگ بگولہ ہو گئے اور سوٹوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھانہ گڑھ مہاراجہ کی پولیس نے سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر