جام پور: بیوی سے تعلقات کا شبہ‘ متولیوں نے اما م مسجد کو مار ڈالا

جام پور: بیوی سے تعلقات کا شبہ‘ متولیوں نے اما م مسجد کو مار ڈالا

جام پور (نامہ نگار)کوٹلہ دیوان کے غربی علاقہ میں واقع موضع اللہ آباد میں شریف احمد‘ کریم نواز‘ خلیل احمد اقوام مستوئی کے پاس عرصہ آٹھ سال سے پچیس سالہ حافظ محمد شاہدمسجد میں(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

امام تھااور ہر سال رمضان کے مہینہ میں نماز تروایح پڑھاتا تھا۔ محمدشریف خان کو اپنی بیوی سے حافظ محمد شاہد سے تعلقات کا شک تھا۔ رات نماز تروایح کے بعد ملزمان نے فائرنگ کرکے حافظ امام کو قتل کرکے اپنے اوپر فائرکرکے زخمی کرلیا اور 15 پر پولیس کو اطلاع کی کہ گھر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ پولیس موقع پر پہنچی تو حالات مختلف تھے۔ پولیس نے زخمی ملزمان کو پکڑ کرکے ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پور میں علاج معالجہ کے لیے داخل کر ادیا اور لاش کو قبضہ میں لے کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہستپال منتقل کر دی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔پولیس نے مقتول کے بھائی مجاہد حسین ولد عبدالکریم کی مدعیت میں تینوں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302.124/148/149ت پ مقدمہ درج کرکے مزیدکاروائی شروع کر دی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر