عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئے خصوصی ٹرینیں کل 12 جون سے چلائی جائینگی

عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئے خصوصی ٹرینیں کل 12 جون سے چلائی ...

ملتان(خصوصی رپورٹر)عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لئے خصوصی ٹرینیں کل 12 جون سے چلائی جائیں گی۔ ریلوے ہیڈ(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلی ٹرین 12 جون کو کراچی سٹی سے پشاور کے لئے دن 11 بجے چلائی جائے گی۔ دوسری ٹرین کوئٹہ سے دن 11 بجکر 30 منٹ راولپنڈی کے لئے چلائی جائے گی۔ تیسری ٹرین 13 جون کو دن 11 بجے کراچی سے براستہ فیصل آباد لاہور کے لئے چلائی جائے گی۔ چوتھی ٹرین 14 جون کو راولپنڈی سے صبح 7 بجے براستہ بھکر کندیاں سے ملتان کے لئے جبکہ پانچویں اور آخری ٹرین 19 جون کو ملتان سے براستہ بھکر کندیاں راولپنڈی کے لئے چلائی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر