سعودی عرب سے 135 پاکستانیوں سمیت 410افراد کی لاشیں آبائی ممالک روانہ

سعودی عرب سے 135 پاکستانیوں سمیت 410افراد کی لاشیں آبائی ممالک روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ، اسلام آباد (صباح نیوز)سعودی عرب میں انتقال کر جانے والے410افراد کی لاشیں ان کے وطن روانہ کر دی گئیں ،ان میں135 لاشیں پاکستانیوں کی بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

کے مطابق رو انہ کی جانے والی یہ 410 لاشیں گذشتہ سال یکم محرم 1438سے ذو الحجہ1438کے دوران سعودی عرب میں انتقال کر جانے والوں کی ہیں ،لیکن ان میں بعض ایسی افراد کی لاشیں بھی شامل ہیں جن کے انتقال کو دو سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔سعودی عرب کے علاقے عسیر میں واقع سرد خانوں میں موجود 410 افراد کی نعشیں ان کے ملکوں کو روانگی کے موقع پر عسیر میں پوسٹ مارٹم کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر عبد العزیز آل حبشان نے کہا کہ ان نعشوں میں سر فہرست پاکستانیوں کی نعشیں ہیں جن کی تعداد135ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بنگلہ دیشیوں کی ہیں جن کی تعداد71ہے۔ان میں 58بھارتی ، 46 مصری، 34 ایتھوپیا کے، 27 فلپائنی ، 16 نیپالی، 10 افغانی، 4 انڈونیشی، 3ترکش،2سری لنکن، 2 ارٹیریا، ایک امریکی اور ایک نائیجریاکا باشندہے کی نعشیں ہیں۔