جتوئی: اراضی تنازع پر تیزاب گردی‘ دو خواتین متاثر
جتوئی ( نامہ نگار) جتوئی کے نواحی علاقہ شہرسلطان میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ۔تفصیل کے مطابق تھانہ شہرسلطان کی (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )
حدود میں گھر میں گھس کر 2 خواتین پر تیزاب گرا دیا. تیزاب کے گرنے سے ایک خاتون کی قمر, بازو اور ٹانگیں جھلسی ہیں.جبکہ دوسری معمولی زخمی ہوئی ہے.جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے. جبکہ شہر سلطان پولیس کے مطابق مبینہ ملزمان قریبی رشتہ دار ہیں اور ان کے مابین زمین کا تنازع چل رہا تھا. شہرسلطان پولیس نے متاثرہ خواتین کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے اور مقدمہ درج کررہے ہیں ۔
تیزاب گردی