لیاقت پور: نلکا بورکرتے پائپ بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا‘ مستری جاں بحق

لیاقت پور: نلکا بورکرتے پائپ بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا‘ مستری جاں بحق

لیاقت پور ( تحصیل رپورٹر ‘ نامہ نگار) سیم نالہ موضع محمد ڈاہا کا رہائشی محمد اختر بلوچ اپنے کزن غلام مصطفی کے ہمراہ چک 31عباسیہ کے فاروق احمد جٹ کے گھر نلکا لگانے کیلئے بور کر رہے تھے کہ اسی دوران اہنی پائپ نکالتے ہوئے قریب سے گزرنے والی 11ہزار کے وی کی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا (بقیہ نمبر71صفحہ12پر )

جس سے مستری محمد اختر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ہیلپر کزن غلام مصطفی شدید زخمی ہو گیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر رحیم یارخان شیخ زید ہسپتال ریفر کر دیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر