ٹانک‘ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ٹیوب ویل آپریٹر کی من مانیا ں عروج پر

ٹانک‘ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ٹیوب ویل آپریٹر کی من مانیا ں عروج پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)محکمہ پبلک ہیلتھ کے ٹیو ب ویل اپریٹر کی من مانیا ں عروج پر علاقہ بڈھ کے ہزاروں مکین پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے بچے خواتین کئی کلومیٹر دور تپی دھوپ اور شدید گرمی میں پیدل چل کر پانی سروں پر لاتے ہیں ٹانک ڈیرہ روڈ کے قریب واقع گاؤں بڈھ کے رہائشی افراد کا کہنا تھا کہ علاقے میں شمسی نظام کے تحت چلنے والے ٹیوب ویل کے ڈیوٹی پر مامور ٹیوب ویل اپریٹر گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے اپنے فرائض سر انجام نہیں دے رہا ہے جسے محکمہ پبلک ہیلتھ نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس کی وجہ سے ٹیوب ویل بند پڑا ہے اور یوں روزہ دار عوام کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے مقامی خواتین اور بچے اس گرمی میں دور دراز پیدل چل کر پانی اپنے سروں پر لانے پر مجبور ہیں اہلیان علاقہ نے کمشنر ڈیرہ ڈویژن سمیت اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ،