ناقص حکمت عملی‘ جلسی وال پل کی تعمیر سنگین شکل اختیار کر گیا

ناقص حکمت عملی‘ جلسی وال پل کی تعمیر سنگین شکل اختیار کر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بخشالی(نمائندہ پاکستان) ناقص حکمت عملی اورمتعلقہ حکام کی لاپرواہی نے جلسی وال پل کی تعمیرکا مسئلہ سنگین بنادیا۔ ٹھیکدار کی طرف سے بلاوجہ تاخیری حربوں کے استعمال نے عوام کے مشکلات میں اضافہ کردیاہے۔اس بارے میں بخشالی کے سماجی شخصیت ،منظر عام فاؤ نڈیشن کے صدر محمدزمان عادل نے تفصیلات بتاتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ محلہ جلسی وال کے مقام پر خوڑ پر رابطہ پل پچھلے کئی مہینوں سے زیر تعمیر ہے جس کی وجہ سے جلسی وال اور پارجلسی وال کے لوگوں کا آپس میں رابطہ بالکل منقطع ہوچکا ہے اور ان کو آمد ورفت میں کافی مشکلات کا سامنا ہے جس کے لئے ٹھیکدار کو کئی بار آگاہ بھی کیا گیا تھااور اس نے وعدہ بھی کیا تھا کہ پل کی تعمیر کو ہرصورت بروقت ممکن بنائیں گے لیکن کئی مہینے گزرجانے کے باوجود ٹھیکدار اب بلا وجہ تاخیری حربے استعما ل کررہا ہے ۔پل پربغیر کسی وجہ کے کام روکواکرٹھیکدار نے لوگوں کی مشکلات اور تکالیف میں اضافہ کردیا ہے ا ۔انہوں نے کہا کہ ہم متعلقہ حکام کی نوٹس میں بھی یہ بات کئی بار لاچکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی اور آج تک زیر تعمیر پل عوام کے گلوں میں لٹک رہا ہے۔ جبکہ متعلقہ انجنئیرفنڈ نہ ہونے کا بہانہ کررہا ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام سے پل کی بروقت تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔