ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف عوام قانون کا ساتھ دیں: ایس ایچ او تھانہ چورہ

ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف عوام قانون کا ساتھ دیں: ایس ایچ او تھانہ چورہ

بخشالی( نمائندہ پاکستان ) ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف عوام قانون نافذ کرنے والے ادروں کا ساتھ دیں ،ہوائی فائرنگ ایک قبیح رسم ہے اس کے خاتمے کے لئے پولیس اپنا کردار ادا کررہی ہے لیکن عوامی تعاون کے بغیر کوئی بھی کوشش بے کار ہے۔ان خیالات کا اظہار تھانہ چورہ کے ایس ایچ او آصف علی خان نے بخشالی میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تھانہ چورہ کے حدود میں ہوائی فائرنگ کی روکھ تھام کے لئے منصوبہ بندی کرلی ہے اور آنے والی چاند رات پر علاقہ میں خصوصی ٹیمیں تشکیل باقاعدہ گشت کا دائرہ کار بڑھائیں گے اور اس رسم کو ہر صورت ختم کریں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر