ایس جی ڈی اہداف کے حصول کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے :مقررین مشاورتی ورکشاپ

ایس جی ڈی اہداف کے حصول کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے :مقررین مشاورتی ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( سٹاف رپورٹر)بجٹ سازی میں محروم طبقات کی آراء شامل کئے بغیر ایس ڈی جی کے اہداف حاصل نہیں کئے جاسکتے اقلیتوں اور خواتین کیلئے بجٹ میں زیادہ سے زیادہ منصوبے شامل کئے جائیں ایس ڈی جی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کرکام کرناچاہیے ان خیالات کا اظہار مقررین نے یونائیٹڈ رورل ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن کے زیر اہتمام تعبیر کے تعاون سے پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا مشاورتی ورکشاپ میں سول سوسائٹی کے نمائندوں بلدیاتی نمائندوں خواتین میڈیا اور اقلیتی نمائندوں نے شرکت کی مشاورتی ورکشاپ میں شرکاء4 نے ایس ڈی جی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے مزید اقدامات پر زور دیا مقررین نے کہا کہ فیصلہ سازی میں معاشرے کے محروم طبقات کی شمولیت کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی انہوں نے کہا کہ ہر شہری کا حق ہے کہ وہ جان سکیں کہ حکومتیں عوام کے پیسے کو کس طرح استعمال میں لاتی ہے اقلیتی نمائندوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے بجٹ میں اقلیتوں کے مختلف منصوبوں کیلئے پندرہ کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے لیکن بمشکل صرف تین کروڑ روپے خرچ کئے گئے انہوں نے کہا کہ بجٹ سازی کے عمل کو شفاف اور قابل احتساب بنانے کیلئے سائنسی بنیادوں پرکام کرنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے یو ار ڈی او کے پروگرام منیجر عالمزیب قاضی پروگرام کے مقاصد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ احتساب اور شفافیت کیلئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا