ڈیرہ‘ اے سی فہید اللہ خان کا مختلف بازاروں کا معائنہ

ڈیرہ‘ اے سی فہید اللہ خان کا مختلف بازاروں کا معائنہ

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورو رپورٹ)کمشنر ڈیرہ عبدالغفوربیگ نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان کے ہمراہ ماہ رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش اوردرزیوں کے ریٹوں اورصفائی کے نظام کوچیک کرنے کے لیے بازاروں کا دورہ کیا۔انہوں نے فروٹ ، سبزی کے نرخوں کوچیک کیا اورصفائی کے نظام کو بھی دیکھا۔انہوں نے درزیوں کی دکانوں پر ا ن کے بھی نرخوں کو چیک کیااوران کوہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخنامہ واضح طورپر آویزاں کریں ۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان نے اشیاء خوردونوش کومہنگے داموں فروخت کرنے اورصفائی نہ ہونے پر 12دکانداروں کو 70ہزارروپے کے جرمانے بھی کیے جن میں بعض درزی بھی شامل تھے ۔ کمشنر ڈیرہ عبدالغفوربیگ نے تاجران سے ملاقات کے دوران بتایاکہ تاجران اشیاء خوردونوش کی فروخت کے لیے صفائی کاخاص خیال رکھیں اورجالی آویزاں کریں ۔انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان المبارک کے دوران تاجران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کوسرکاری ریٹ سے زیادہ نہ بڑھائیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر