شہید پولیس اہلکاروں کی تصاویر والے پوسٹرز مختلف مقامات پر آویزاں

شہید پولیس اہلکاروں کی تصاویر والے پوسٹرز مختلف مقامات پر آویزاں

ڈیرہ اسماعیل خان( بیوروپورٹ )سیکورٹی اداروں نے حالیہ دہشت گردی واقعات میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تصاویر والے پوسٹرز مختلف مقامات پر آویزاں کرکے دہشت گردوں کے خلاف شہریوں سے تعاون مانگ لیااوراپنے نمبرات بھی جاری کردیے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف عوامی مقامات پر پوسٹرزآویزاں کیے گئے جس میں قرآن مجید کی سورۃ البقرہ کی آیت ترجمہ اوراللہ تعالیٰ فساد کو ناپسند کرتاہے درج ہے ۔ ان پوسٹرزمیں گزشتہ دوماہ کے دوران دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والے این تین پولیس کانسٹیبلان ارشد ، محمد طارق اورحیات اللہ کی تصاویربھی شامل ہیں ۔ پوسٹرز کی تحریرکے مطابق یہ بھی کسی کے اپنے تھے کے علاوہ عوام سے دہشت گردی اورفتنے کے خلاف جنگ میں اپناکرداراداکرنے کی اپیل کی گئی ہے اورکسی بھی مشکوک شخص یا مشکوک حرکت کی صورت میں ان نمبرات0336-9991125/0342-5244288/وغیرہ پر اطلاع دینے کا کہاگیاہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر