شانگلہ میں بجلی کی غیراعلانیہ و ناروا لوڈ شیڈنگ جاری

شانگلہ میں بجلی کی غیراعلانیہ و ناروا لوڈ شیڈنگ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں بجلی کی غیراعلانیہ و ناروا لوڈ شیڈنگ جاری ،عوام کی زندگی اجیرن،سحری،افطاری اور تراویح کے اوقات میں خصوصی بجلی بند،عوام بلبلا اٹھے،کاروباری مراکز اور سرکاری دفاتر میں کام ٹھپ ہو کررہ گئی ،سکولوں میں بچے اور ہسپتالوں میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے- شانگلہ میں کوئی انڈسٹریز یا کارخانہ نہ ہونے کے باوجودبجلی بند کرنا سراسر ظلم ہے - شانگلہ میں محکمہ واپڈا واپڈا کا قبلہ درست کیا جائے،عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ۔ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع شانگلہ میں بھی بجلی کی غیراعلانیہ اور ناروا لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، بجلی کی انکھ مچھولی نے نظام زندگی کو شدید متاثر کردیا ہے روزہ داروں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،بجلی بندش نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنادیا ہے کاروباری مراکز اور سرکاری دفاتر میں کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے واپڈا کے اہلکار سحری،افطاری اور نماز تراویح میں خصوصی طور پربجلی بند کر دیتا ہے بجلی کی عدم دستیابی سے سکولوں میں بچے اور ہسپتالوں میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی ،سماجی حلقوں نے مطالبہ کر دیا ہے تاکہ اس مسئلے کا مکمل حل ممکن ہو سکیں حکومت نے سحری،افطاری اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرانے کا نوید سنایا ہے لیکن اس پرعمل ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔عوامی حلقوں نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور واپڈا کاقبلہ درست کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔۔