سوات کے دو قومی اور ایک صوبائی حلقوں پر اے این پی کے امیدوار نامزد

سوات کے دو قومی اور ایک صوبائی حلقوں پر اے این پی کے امیدوار نامزد

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین امیر حیدر خان ہوتی نے سوات سے قومی اسمبلی کے مزید 2اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے کیلئے امیدوارون کا علان کر دیا ہے ، اس بات کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کی جبکہ بورڈ کے ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے ، فیصلے کے مطابق حلقہ این اے 2سوات سے سردار ممتاز احمد چموٹ کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ این اے 4سوات سے بریگیڈئر (ر) سلیم خان امیدوار ہونگے ،اسی طرح پی کے8سوات سے شیر شاہ کان اے این پی کے ٹکٹ پر میدان میں اتریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر