کاٹلنگ‘ انجمن تاجران کے زیر اہتمام امن ریلی کا انعقاد

کاٹلنگ‘ انجمن تاجران کے زیر اہتمام امن ریلی کا انعقاد

کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان) کاٹلنگ بازار میں انجمن تاجران کی امن ریلی ۔ چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے خلاف واک۔ شرکاء نے بینر اُٹھا رکھے تھے۔ ریلی کی قیادت بازار مرکزی تنظیم تاجران کے جنرل سیکرٹری حاجی فرمان غنی ، نائب صدر عنایت الرحمن، ڈی ایس پی گل شید خان، ایس ایچ او مراد خان، تحصیل کنوئیر عبدالجلال ، ڈی آرسی چئیر مین گل فراز خان، فتح خان نے کی۔ ریلی کاٹلنگ کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی بازار کاٹلنگ میں داخل ہوئی۔ شرکاء نے بینر اُٹھا رکھے تھے۔ جس پر چاند رات ہوائی فائرنگ سے اجتناب کے کلمات درج تھے۔ ریلی کے شرکا مدو چوک میں جمع ہوئے شرکاء سے تحصیل کاٹلنگ کے کنوئیر عبدالجلال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ کی وجہ سے کئی خاندان اُجھڑ چکے ہیں۔ کئی پھول سے جوان اور بچے معذور ہو چکے ہیں۔لہذا تمام اہل علاقہ سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہیں کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں اور مذہبی تہوار کو امن کا گہوارہ بنائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر