انتخابات میں سیاسی پنڈتوں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا:بیرسٹر میاں یوسف

انتخابات میں سیاسی پنڈتوں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا:بیرسٹر میاں یوسف

 نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما اور پی کے 64 سے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار بیرسٹر میاں یوسف جمال شاہ کاکاخیل نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو روایتی سیاسی پنڈتوں اور سیاسی خانہ بدوشوں کا سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی قوم نے ان کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے تبدیلی کے نام پر جو ڈرامہ رچایا گیاتھا اس ڈرامے کا ڈراپ سین مکمل ہوگیا ہے اب حلقہ پی کے 64کے عوام باشعور ہوچکے ہیں وہ کھرے اور کوٹے میں پہچان کرسکتے ہیں 25 جولائی کو پاکستان پیپلزپارٹی کی جیت ہی ہوگی ان خیالات کااظہارانہوں نے اتوار کے روز ڈسٹرکٹ کورٹس نوشہرہ میں بحیثیت امیدوار حلقہ پی کے 64 اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک تاحال سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں جبکہ ان کے چہیتوں ٹھیکداروں کے پاس بھی سرکاری غاڑیاں موجود ہیں جو ان کے الیکشن کمپن میں استعمال ہو رہی ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نگران وزیر اعظم اور نگران وزیر اعلیٰ فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے نوشہرہ کا ضلع ناظم تحصیل ناظمین معطل کرکے الیکشن کو شفا ف اور غیر جانبدار بنائیں اس موقع پرپیپلزپارٹی این اے 26 کے نامزد امیدوار بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکاخیل، ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے سابق جنرل سیکرٹری افتخار احمدایڈوکیٹ، عثمان علی ایڈوکیٹ ، میاں شجاعت شاہ کاکا خیل ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت نصرت اقبال خان، جمشید علی ، اور دیگر کارکن بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا مکمل صفایا ہوجائے گا کیونکہ انہوں نے اس صوبے کے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ ایفا نہیں ہو سکے بلکہ عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ کیا گے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو اس ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کا حل جانتی ہے اورپیپلزپارٹی کی قیادت ہی پاکستان کے منجے ہوئے سیاستدان ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر