سب ڈویژن بریکوٹ کی سیاست میں ہل چل مچ گئی
بریکوٹ(سہیل باچہ )سب ڈویژن بریکوٹ کے سیاست میں ہل چل مچ گئی، عید کے فوری بعد صوبائی صدرANP امیر حیدر خان ہوتی کے قافلے میں بڑے سیاسی مگرمچھ شامل ہو جائینگے، جس سے ایک اہم سیاسی پارٹی کا مکمل جنازہ نکل جائے گا سیاسی ہمدردیاں ، تبدیل کرنے والے سیاستدان اس بار بھی عوام کو اپنے جال میں پھسانے کے لئے اپنے سیاسی چالیں چالائیں گے عوام اس بار بھی بے وقوفی کا کردار ادا کرکے اس سیاسی مگرمچھوں کے جال میں پھنس جائینگے۔اسلئے توعوام کو اپنے تکالیف یاد نہیں رہتی ، دہشت گردی ،سیلاب کے فنڈ میں خوردبورد، بجلی کے مسائل ، سوئی گیس میں نظراندازی، GTروڈ کی تباہی اور کنڈرات کامنظر، نوکریوں کا فروخت ،سرکاری وسائل اپنے لئے استعمال کرنا،عوام کے حقوق اور مال دونوں ہاتھوں سے لوٹنا، بیرونی میں پراپرٹی اورعیاشیوں کیلئے جانا، قانون کی دجیااڑانا، تعلیم اور صحت کے نظام کو تباہ کرنااور اپنے سسرا والوں کو فائدہ پہنچانہ ان سیاسی مگرمچھوں کاکام ہے جبکہ غریب اور مظلوم طبقے کے عوام کاکام صرف اور صرف دونوں ہاتھوں سے تالی بجانا ہے۔2018کے الیکشن اور انسان کے وہ تمام سہولتات سے محروم یہ عوام ایک مرتبہ پھر اس سیاسی مداریوں کے جذباتی تقریوں کے شکنجے میں پھنس جائینگے۔