ڈیرہ‘ اسلحہ برآمد‘ ملزمان گرفتار

ڈیرہ‘ اسلحہ برآمد‘ ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ایس ایچ او نواب منہاج سکندر بلوچ نے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران تین ملزمان سے بھاری مقدارمیں ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا‘الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نواب منہاج سکندر بلوچ نے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران نعمان ، عنایت اللہ اورشہنشاہ سے تین پستول اورچودہ کارتوس برآمدکرلیے ۔ پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر