پیسکو ٹیموں کا چارسدہ سرکل کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن مقدمات درج، لاکھوں ریکوری

پیسکو ٹیموں کا چارسدہ سرکل کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن مقدمات درج، لاکھوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(خبر نگار) بجلی کے ناجائز استعمال و بقایا جات وصولی کیلئے مہم ، پیسکو ٹیموں کا چارسدہ سرکل کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن، کئی افراد کے خلاف مقدمات درج لاکھوں کی ریکوری،تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیوڈاکٹر امجد اور SE پشاور سرکل خالد خان کی خصوصی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور بقایاجات کی وصولی کیلئے پیسکو نے صوبہ بھر میں مہم شروع کی اس حوالے سے قائم مقام ایکسئین چارسدہ نادر والی خان کی ہدایت پرایس ڈی او اربن سب ڈویثرن قیصر شاہ اور اُتمانزئی سب ڈویژن کے ایس ڈی او محمد رسول کے زیر نگرانی دونوں سب ڈویژنوں میں الگ الگ پیسکو چاپہ مار ٹیموں نے پیسکو پولیس کے ہمراہ پولیس نفری کے ہمراہ مختلف علاقہ جات میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد کو بجلی چوری اور ڈائریکٹ کنڈے ڈالنے والے افراد کو گرفتار کرکے پیسکو ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جبکہ بقایات کی مد میں لاکھوں روپے ریکور کرکے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے۔