ضلع نوشہرہ کو کرپٹ مافیا سے آزاد کرائیں گے‘ آصف قاضی

ضلع نوشہرہ کو کرپٹ مافیا سے آزاد کرائیں گے‘ آصف قاضی

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ضلع نوشہرہ کو کرپٹ مافیا سے آزاد کرائیں گے۔ہم صوبے کی ترقی کا ایک جامع اور مربوط پروگرام رکھتے ہیں۔ عوام کو ٹھیکیدار اور کمیشن مافیا کے خلاف منظم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل ضلع نوشہرہ کے صدر اوراین اے 26 سے نامزد امیدوار آصف لقمان قاضی نے ضلع کچہری میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر این اے 26 سے متبادل امیدوار سابق ناظم خوش مقام خاجی بشیرخان نے بھی کا غذات نامزدگی جمع کیے۔ متحدہ مجلس عمل کے سیکریڑی اطلاعات امیر عالم خان ، دوست محمد خان، رافت اللہ، افتحار خان اور کارکنان کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔ اصف لقمان قاضی نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل خیبر پختون خوا میں سب سے بڑی قوت تھے۔ ائیندہ صوبائی حکومت انشاء اللہ متحدہ مجلس عمل بنائے گی ۔ ہماری ترجیحات میں تعلیمی اداروں کی تعمیر وترقی، ہسپتالوں میں ڈاکڑوں اور سہولیات کی فراہمی اور صنعت اور زراعت کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات کوپروئے کار لائیں گے۔ اور انڈسڑیل زون میں نئے کارخانوں کے اجراء کے زرلعے پچاس ہزار نوجوانوں کے لیے ملازمت اور کاروبار کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر