ہوائی فائرنگ ایک قبیح رسم ہے‘ آصف خان
بخشالی( نمائندہ پاکستان ) ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف عوام قانون نافذ کرنے والے ادروں کا ساتھ دیں ،ہوائی فائرنگ ایک قبیح رسم ہے اس کے خاتمے کے لئے پولیس اپنا کردار ادا کررہی ہے لیکن عوامی تعاون کے بغیر کوئی بھی کوشش بے کار ہے۔ان خیالات کا اظہار تھانہ چورہ کے ایس ایچ او آصف علی خان نے بخشالی میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تھانہ چورہ کے حدود میں ہوائی فائرنگ کی روکھ تھام کے لئے منصوبہ بندی کرلی ہے اور آنے والی چاند رات پر علاقہ میں خصوصی ٹیمیں تشکیل باقاعدہ گشت کا دائرہ کار بڑھائیں گے اور اس رسم کو ہر صورت ختم کریں گے کیونکہ یہ ایک قبیح اور فضول رسم ہے جس سے کسی بھی وقت انسانی جان کی ضیاع کے ساتھ دیگر نقصانات بھی ممکن ہیں۔ اس لئے اس ضمن میں عوامی حلقوں ، سماجی اداروں اور صحافیوں کو بھی پولیس کا ساتھ دینا چاہئے کیونکہ اس رسم کے نقصانات سے عوام کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ علاقہ میں دیگر جرائم کے خاتمے اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی عمائدین کو چاہئے کہ وہ سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور حوصلہ شکنی کرے نہ کہ تھانہ آکر سیاسی اثررسوخ استعمال کرکے ملزمان کی طرف داری کرے۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک وہاں پر امن وامان اور سزا وجزا کا نظام قائم نہ ہو۔