چاند رات پر ہوائی فائرنگ‘ تدارک کیلئے جامع حکمت علمی مرتب کر لی گئی: ڈی پی اور چارسدہ

چاند رات پر ہوائی فائرنگ‘ تدارک کیلئے جامع حکمت علمی مرتب کر لی گئی: ڈی پی ...

پشاور(خبر نگار) چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی۔عید الفطر کے موقع پر چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے تدارک کیلئے ایک جامع حکمت علمی مرتب کر لی گئی۔ ہوائی فائرنگ کے نقصانات کے حوالے سے عوام الناس میں آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ہوائی فائرنگ کے خلاف مہم میں علماء کرام، سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات اور عمائدین علاقہ کو شامل کر کے شہر بھر میں بینر آویزاں اور پمفلٹ تقسیم کی جارہی ہے۔ جرائم کے روک تھام اور امن وامان کی فروغ میں میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔تعمیری صحافت حقیقی طور معنوں میں معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی ترجمان ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچارسدہ ظہور خان آفریدی نے میڈیا ہیلپ سنٹر محمد جان دلسوز کے قیادت میں صحافی کی ایک ملاقات کے دوران کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر