تھانہ چارسدہ سٹی کی حدود میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے: غافر اللہ خان
پشاور(خبر نگار)پولیس سٹیشن چارسدہ سٹی کی حدود میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے ،ان خیالات کا اظہاراایس ایچ او تھانہ چارسدہ سٹی غافر اللہ خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر محرر عمر حیات مدد محرر محمد ریاض ، انچارج پولیس رجڑ عالمگیر خان ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر مختیار خان ،اور اجمیر شاہ بھی موجود تھے، ایس ایچ او تھانہ چارسدہ سٹی غافر اللہ خان نے کہا ہے پولیس سٹیشن چارسدہ سٹی کے حدود میں امن و امان کا قیام انکی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انھوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفا ظت پولیس کا اولین فرض ہے اور پولیس فورس کے جوان اپنے فرائض کو بخوبی نبھاہیں گے ۔