شانگلہ میں وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری

شانگلہ میں وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارش موسم سوہانا ہو گیا ہے، گرمی کی شدت ٹوٹ گئی، روزہ داروں کے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے-شانگلہ ومضافات میں سیاحوں کی امد میں اضافہ ،سیاح موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں-یخ تنگی اور دیگر سیاحتی مقامات میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے موسم ٹھنڈا ہو نے لگا -شانگلہ میں دوسرے روز بھی بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا ہے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے شانگلہ کے مختلف علاقوں یخ تنگی، الپوری، لیلونئی، پیرخانہ،اجمیر میں بارش جبکہ بالائی پہاڑی سلسلوں میں ژالہ باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے روزہ داروں کے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے ہیں سیاح موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر