باجوڑ‘ چوری کی واردارت میں گھر کا صفایا کر دیا گیا

باجوڑ‘ چوری کی واردارت میں گھر کا صفایا کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ(نمائندہ خصوصی) صدیق آباد پھاٹک میں خطاب گل نامی ایک غریب مزدور کار کے گھر کا چوروں صفایا کرلیا۔باجوڑکے تحصیل خار کے علاقے صدیق آباد پھاٹک میں رات کے وقت مزدور کار خطاب گل کے گھر پر ڈھاکہ ڈالا اور گھر میں موجود ہر چیز اٹھا کر لے گئے۔ خطاب گل کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں مجھ سے زیادہ کوئی غریب نہیں ایک ایک دو دو روپے جمع کرکے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے جمع کیے تھے کچھ ضروریات کیلئے چوروں نے اس رقم سمیت گھر کے استعمال کا سولر شیشہ بیٹری اور دیگر تمام قیمتی اشیا چور ساتھ لے گئے۔ متاثرہ شخص نے پولیٹیکل انتظامیہ اور سرمایہ دار افراد سے ہر ممکن تعاون اور مدد کی اپیل کی ہے۔