آفتاب شیر پاؤ کو تیس ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست د ونگا‘ جہانزیب ڈھکی

آفتاب شیر پاؤ کو تیس ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست د ونگا‘ جہانزیب ڈھکی

چارسدہ(بیورورپورٹ)این اے 23سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اور ممتاز ماہر تعلیم وریسرچر جہانز یب خان ڈھکی نے کہا ہے کہ پارٹی نے ٹکٹ دیا تو آفتاب شیر پاؤ کو تیس ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست د ونگا ۔خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کا مقبول ترین لیڈر ہوں۔ پارٹی نے ٹکٹ نہ بھی دیا تو گزشتہ 22سال کی طرح آئندہ بھی عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا رہونگا۔ وہ چارسدہ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔این اے 23چارسدہ سے قومی اسمبلی کے امیدوار جہانزیب ڈھکی نے کہا کہ ان کے خاندان اور آباؤ اجداد نے کبھی سیاست نہیں کی اور نہ گھر پر کسی سیاسی پارٹی کا جھنڈا لہرایا ہے۔لیکن عمران خان جیسے عظیم شخصیت کی سیاست میں آمد سے انہوں نے عالم بغاوت بلند کیا اور پچھلے 22سال سے عمران خان کے شانہ بشانہ ایک ادنی ورکر کی حیثیت سے عوام اور پارٹی کی خدمت کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ عہدوں اور ٹکٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ۔مخالفین نے مجھے سیاسی پس منظر سے ہٹانے کی کئی بار کوشش کی اور رکاوٹیں کھڑی کیں مگر میں نے ہمت اور ہار نہیں مانی اور موروثی سیاستدانوں اور پیدائشی خان خوانین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور یہی وجہ ہے کہ اللہ کے فضل و کر م سے آج وہ خیبر پختون خوا کے نوجوانوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اصولی سیاست کرتا ہوں اور انشاء اللہ نیا پاکستان بنانے کیلئے 25جولائی کو عمران خان کے سنگ تن من دھن کی بازی لگاکر عمران خان کو مستقبل کا وزیراعظم بناکر دم لینگے ۔ انہوں نے کہاکہ چارسدہ کی سیاسی تاریخ میں ایک ناقابل تسخیر ریکارڈ قائم کیا ہے پچھلے پانچ سال کے دوران انہوں نے پارٹی کاز کیلئے 1800دن روازنہ 18گھنٹے کام اور601 پارٹی تقریبات کا انعقاد کیا جو ایک کتابی شکل میں شائع ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2013کے انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر آفتاب خان شیرپاؤ کے مقابلے میں تیس ہزار ووٹ لی مگر قومی وطن پارٹی نے دھونس دھاندلی کرکے نتائج تبدیل کئے مگر اس بار این اے 23چارسدہ کے 317پولنگ سٹیشن پر عمران خان کے 6340سپاہیوں پر مشتمل ہماری ٹیم کھڑی رہیں گی اور پولنگ سٹیشن میں کسی بھی قسم کی دھاندلی نہیں چلنے دینگے ۔ انہو ں نے عمران خان سے استدعاکی ہماری دلی خواہش ہے کہ عمران خان این اے 23سے الیکشن لڑنے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی اجازت دیں اور ہم دعوی کرتے ہیں کہ این اے 23 چارسدہ آفتاب شیرپاؤ سے 25ہزار لیڈ سے جیت کر دکھائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر