لیفٹیننٹ جنرل(ر) جنرل عالم جان محسود مرحوم کی جواں سال بھتیجی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

لیفٹیننٹ جنرل(ر) جنرل عالم جان محسود مرحوم کی جواں سال بھتیجی ٹریفک حادثے ...

ٹانک(نمائندہ خصوصی)لیفٹینٹ جنرل(ر) جنرل عالم جان محسود مرحوم کی جواں سال بھتیجی ٹریفک حادثے میں جاں بحق اسسٹنٹ پروفیسر بنوں میڈیکل کالج ڈاکٹر ہدایت اللہ محسود کی جواں سال صاحبزادی جو کہ گزشتہ روز اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان آتے ہوے ڈائیوو بس میں سفر کے دوران ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں مرحومہ یونیورسٹی کی طالبہ تھی وہ ریٹائرڈ بیوروکریٹ میجر (ر) شہر یار محسود و قبائلی رہنماء ملک عنایت اللہ خان مال خیل کی بھتیجی جبکہ امیدوار قومی اسمبلی ملک نو ر خان مال خیل و ابراہیم محسود کی چچازاد بہن تھی مرحومہ کی نماز جنازہ وینسم کالج میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور قبائلی عمائدین نے بھاری تعداد میں شرکت کی بعدازاں مرحومہ کو ان کے ابائی قبرستان ٹانک میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر