ٹانک‘ ضلع بھر میں جلسوں اور ریلیوں پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد

ٹانک‘ ضلع بھر میں جلسوں اور ریلیوں پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان سہیل خان نے ضلع بھر میں ہر قسم کے جلسے جلوسوں اورریلیوں پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان سہیل خان نے گزشتہ دن ایک حکم نامے کے ذریعے جنوبی وزیرستان کے تینوں سب ڈویڑن لدھا، وانا اور سرویکئی میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے حکم نامہ کے مطابق ضلع بھر میں ہر قسم کی جلسے جلوسوں اور جمگھٹوں پر ایک ماہ تک پابندی عائد ہو گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی واضح رہے کہ قبائلی علاقے صوبہ خیبر پختون خواہ میں ضم ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان سہیل خان کو پہلی بار دفعہ 144کے نفاذ کا شرف حاصل ہوا ہے ۔

Back

مزید : پشاورصفحہ آخر