ڈی آئی خان،معمولی تنازعہ پر فائرنگ ،ایک شخص زخمی

ڈی آئی خان،معمولی تنازعہ پر فائرنگ ،ایک شخص زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورو رپورٹ)سیاست کے تنازعے پرعلاقہ چڑافولاد شرقی میں بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو زخمی کردیا‘پروا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروا کی حدودمیں سیاست کے تنازعے پرعصمت اللہ ولد غلام حیدرنے پستول سے فائر کرکے اپنے سگے بھائی محمد اسلم کو زخمی کردیا۔ پروا پولیس نے زخمی اسلم کی رپورٹ پراس کے بھائی کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ در ج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر