سابق سینیٹر وقار احمد خان کا انٹری پروگرام شدید بدنظمی کا شکار

سابق سینیٹر وقار احمد خان کا انٹری پروگرام شدید بدنظمی کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)سابق سینیٹر وقار احمد خان کا انٹری پروگرام ہی شدید بدنظمی کا شکار ہوگیا۔ وقار احمد خان کی جانب سے این اے 38 اور 39 کے الیکشن میں حصہ لینے کی رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں یونین کونسل کڑی خیسور کے عوام نے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا تھا وقار احمد خان کی لاہور سے ڈیرہ آمد کے موقع پر پہلا پڑاؤ کڑی خیسور میں ڈالا جہاں وقار گروپ کے آرگنائزر کی جانب سے شدید بدنظمی اور ناقص انتظامات کے باعث روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور درجنوں معززین علاقہ دھکم پیل بدنظمی کے باعث افطاری کیئے بغیر گھروں کی راہ لینے پر مجبور ہوگئے بدنظمی کے باعث وقار احمد خان نے بھی وہاں سے نکلنے میں ہی عافیت جانی ۔ واضح رہے کہ وقار احمد خان گروپ کے ذاتی ملازمین کی جانب سے سیاسی معاملات میں مداخلت اور ناقص حکمت عملی کے باعث وقار احمد کی عوامی مقبولیت میں تیزی سے کمی آرہی ہے