چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے گریز کیا جائے‘ محمد علی باغوان

چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے گریز کیا جائے‘ محمد علی باغوان

جہانگیرہ(نمائندپاکستان)چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔اپنے بچوں کو کھلونہ نما اسلحہ سے دور رکھیں اور پٹاخے وغیرہ خریدنے سے منع کریں ۔بازاروں میں اس قسم کے مواد کی فروخت پر پابندی لگائی جائیاقراء ایجوکیشن اینڈ سوشل اویئرنس آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) نودیہہ جہانگیرہ کے سیکرٹری جنرل محمد علی باغوان نے عیدالفطر کی آمد پر عوام سے اپیل کی ہے کہ عید کے پر مسرت لمحات کو غم میں تبدیل نہ کریں اور چاند رات پر نہ صرف ہوائی فائرنگ سے گریز کریں جس کی ہمارے مذہب میں بھی کوئی اجازت نہیں ہے اور نہ دنیوی اعتبار سے اس کاکوئی فائدہ ہے بلکہ اکثر اوقات پیسے کے ضیاع کے ساتھ ساتھ جانی نقصان کا باعث بھی ہوتا ہے بلکہ اپنے بچوں کو کھلونہ نما اسلحہ سے بھی دور رکھیں اور پٹاخے وغیرہ خرید کر نہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ بعض نادان لوگ عید کی خوشیوں کو اس قسم کی غلطیوں کی وجہ سے غم میں تبدیل کر دیتے ہیں جو کہ بہت بڑا ظلم ہے ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے بھی گزارش کی ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد اور کھلونہ نما اسلحہ اور بٹاخے وغیرہ فروخت کرنے والے افراد اور دکانداروں کے ساتھ کوئی رعایت نہ کریں اور سخت سے سخت سزا دیں تاکہ ان چند افراد کی وجہ سے ہزاروں لاکھوں لوگوں کی خوشیاں متاثر نہ ہوں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر