چارسدہ میں کا غذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے

چارسدہ میں کا غذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے

چارسدہ (بیورورپورٹ) چارسدہ میں کا غذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز این اے 24 چارسدہ کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے فضل محمد خان ، تحریک لبیک یا رسول اللہ کے علامہ شفیق امینی ، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سوشل میڈیا کو آرڈ نیٹر میاں عالمگیرشاہ جبکہ جماعت اسلامی کے محمد ریاض خان ، موسی خان صافی ،پی کے 57جماعت اسلامی کے مصباح اللہ ، ارشاد افضل پی کے 59،میجر اکبر جان این اے 24، شاہ حسین ایڈوکیٹ ،ولی محمد خان نے پی کے 58کیلئے کا غذات نامزدگی جمع کرائے۔دن بھر مختلف ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر امیدواروں اور حامیوں کا ہجوم رہا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر