عظمت علی خان نے پی کے 8کیلئے کاغذات جمع کر دئیے

عظمت علی خان نے پی کے 8کیلئے کاغذات جمع کر دئیے

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر نائب صد ر عظمت علی خان نے حلقہ پی کے اٹھ کیلئے کاغذات جمع کی اگر عوام نے ساتھ دیا تو اپنے خاندان کی طرح عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی پر یقین رکھتے ہیں تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صو بائی سینئر نائب صدر اور حلقہ پی کے اٹھ کے نامزد امیدوار عظمت علی خان نے حلقہ پی کے اٹھ کیلئے باقاعدہ کاغذات نامزدگی جمع کی انہوں نے پارٹی کے قائدین اور کارکنان کی ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ائندہ الیکشن میں کامیابی پاکستان مسلم لیگ ن کی ہوگی کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی پر یقین رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے ائندہ الیکشن میں ساتھ دیا تو اپنے خاندان کے طرح ائندہ بھی عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر