مظفرآباد،ماہ صیام کی آخری گھڑیاں،مہنگائی کا جن بوتل سے باہرآگیا

مظفرآباد،ماہ صیام کی آخری گھڑیاں،مہنگائی کا جن بوتل سے باہرآگیا

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ماہ صیام کے آخری گھڑیاں دارلحکومت میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر سے آگیا میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کا عملہ اور ضلعی انتظامیہ نے عیدی مہم کا آغاز کر دیا ۔مہنگائی نزاول کرنے کے بجائے گراں فروشوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ڈپٹی کمشنر نے بھی صرف بلدیہ کی ناک تلے قائم مٹن مارکیٹ کا دورہ کر کے خانہ پری کی جبکہ مین شاہرات پر قائم گلی کوچوں میں قصابوں کوکھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔مدینہ مارکیٹ ،بانو مارکیٹ ،لوئر پلیٹ ،شوکت لائن ،گوجرہ ،بائی پاس روڈ رپر برانڈز کپڑوں کی دکانیں لوٹ سیل کے نام پر عوام کو چونا لگا نے میں مصروف پاکستان کے بڑے شہروں کراچی ،پشاور ،لاہورسے سستے داموں لاکر بچوں کے کپڑے زنانہ /مردانہ سوٹ ،کاسمیٹکیس ،جوتیاں دیگر سامان من پسند انراخ پر فروخت کیا جارہاہے غیر ریاستی افراد ،بالخصوص ،افغانیوں نے تجارت کی آڑ میں منشیات فروشی شروع کر رکھی ہے مگر انتظامیہ حصہ بقدر جثہ لیکر خاموش تماشائی کردار ادا کر رہی ہے ۔

Back to Conversion Tool

 

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر